0
Wednesday 12 Dec 2012 23:23

آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے انفرادی حیثیت سے حصہ لیں گے، علامہ طاہر اقبال چشتی

آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے انفرادی حیثیت سے حصہ لیں گے، علامہ طاہر اقبال چشتی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر علامہ طاہراقبال چشتی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سیکولر قوتیں بدترین شکست سے دوچار ہوں گی۔ جب تک ملک میں قرآن کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی، مسائل سے جان نہیں چھوٹ سکتی۔ پاکستان سنی تحریک آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے انفرادی حیثیت سے حصہ لے گی۔ موروثی اور ذاتی مفادات کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ حکومت اوراسکی اتحادی جماعتوں کے اشارے پر کی جا رہی ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر کی حلقہ بندیاں درست کی جا نی چا ہئیں۔ آئندہ انتخابات میں قومی رائے کا احترام نہ کیا گیا توقوم موروثی جمہوریت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل کہوٹہ، ٹیکسلا اور گوجرخان کے عہدیداروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل کہوٹہ کے گل اعظم، گوجرخان کے قاری اعجازقادری، ٹیکسلا کے حاجی اعجاز، علامہ محمدمدثر، حافظ محمدشاہد، PP-10 کے نامزد امیدوار ملک عبدالرؤف، رکن علماء بورڈ علامہ سرفرازچشتی، سید گفتار حسین شاہ و دیگربھی موجود تھے۔ ملک عبدالرؤف نے کہا کہ حکمران اپنی حکو مت بچانے کیلئے ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ اپنے مفادات کیلئے صحیح کو غلط اور غلط کو صحیح کرلینا کروڑوں عوام کیساتھ کھلی غداری ہے۔ ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، بھاری تعداد میں جعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

آئندہ الیکشن میں عوام ان عناصرکومستردکردیں گے جو کسی نہ کسی طرح دہشتگردوں کے حمائتی ہیں یاانہیں پناہ دیئے ہوئے ہیں۔ پاکستان کوانتہاپسندی اور دہشتگردی کی آگ میں جھونکنے والے ہرگزمحب وطن نہیں ہوسکتے۔ سیاسی جماعتوں کی کالعدم تنظیموں کی سرپرستی افسوسناک ہے۔ کالعدم جماعتوں کی آزادانہ سرگرمیاں ملکی سا لمیت کیلئے شدیدخطرہ ہیں۔ وزرات داخلہ اور عسکری قوتیں سیاسی رہنماؤں کی کالعدم تنظیموں سے وابستگی کا سختی سے نوٹس لیں۔ دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے والے کسی بھی صورت ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 220719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش