0
Sunday 16 Dec 2012 00:04

حکومت جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی بجائے انکی سرپرستی کر رہی ہے، ناصر شیرازی

حکومت جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی بجائے انکی سرپرستی کر رہی ہے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اقتصادی، معاشی، سیاستی سمیت دیگر بحرانوں سے دوچار ہے۔ ملک کی سلامتی خود مختاری کو خطرات لاحق ہیں، قوم مایوسی کا شکار ہے، ہر ایک کو چور لٹیرا سمجھتے ہیں۔ یہ حالات حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں، کرپشن، لوٹ مار امریکہ اور مالیاتی اداروں کی غلامی کا نتیجہ ہیں جبکہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے۔ اللہ تعالٰی نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے مگر نااہل، بددیانت اور کرپٹ قیادت نے پاکستان کو اس حال میں پہنچایا ہے۔ کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ جس میں پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، اے این پی برابر کی شریک ہیں۔ حکومت بھتہ خوری، ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کو پکڑنے کی بجائے اپنی حکومت بچانے کیلئے سرپرستی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کیلئے غیر مستحکم کیا جا رہا ہے۔ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کی عوام اپنے صوبوں کا مطالبہ کر رہی ہے جو اُن کا حق ہے مگر حکومت صرف پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے ملتان میں آئی ایس او پاکستان کی ڈویژنل مسئولین کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ہونے والے یوم حسین (ع) کو سبوتاژ کرنا دشمن اسلام ہونے کی علامت ہے۔ اُنہوں نے قراقرم یونیورسٹی سے نکالے طلباء کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ اپنی اسلام اور انسان دشمن حرکات سے باز رہے، ان جوانوں کا قصور صرف یہ تھا کہ اِنہوں نے حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین (ع) کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ کیسے مسلمان ہیں جو میوزیکل کنسرٹ بڑے شوق سے کراتے ہیں لیکن اگر کوئی یوم حسین (ع) کرا دے تو ان کے سینے میں درد شروع ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 221638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش