0
Monday 17 Dec 2012 21:56

راجہ پرویز اشرف کے داماد کا ورلڈ بینک میں تقرر، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

راجہ پرویز اشرف کے داماد کا ورلڈ بینک میں تقرر، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا
 اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے وزیراعظم کے داماد کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا ازخود نوٹس لے لیا، سماعت کیلئے 3 رکنی بنچ تشکیل، سماعت 19 دسمبر کو ہوگی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم الحق کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تعیناتی کا ازخود نوٹس لے لیا۔ سماعت 19 دسمبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے جس کے بعد وزیراعظم نے انہیں ورلڈ بینک کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا جس پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وزیراعظم کے داماد کی تعیناتی کا ازخود نوٹس لے لیا اور اس کیلئے بنچ تشکیل دے دیا۔ وزیراعظم کے داماد کیخلاف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی رمیں تین کنی بنچ 19 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 222224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش