0
Saturday 22 Dec 2012 08:39

گوادر، یورپ جانے کے خواہشمندوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 11 پاکستانی اور افغان شہری ہلاک

گوادر، یورپ جانے کے خواہشمندوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 11 پاکستانی اور افغان شہری ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپی ملکوں کی طرف جانے والوں کی تین بسوں پر ضلع گوادر کے علاقے سرسانت کے مضافات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مارے جانیوالوں میں زیادہ تر کا تعلق پنجاب سے تھا، جبکہ حملہ آور گولیاں برسانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایرانی سرحد کے قریب واقع اس علاقے میں ہونیوالی فائرنگ کے بعد گوادر کے اسسٹنٹ کمشنر رحمت دستی نے رابطے پر بتایا کہ انہوں نے بھی یہ خبر سنی ہے کہ سرحد پار کرنے کی کوشش کرنیوالے بعض افراد مارے گئے ہیں۔

رات گئے سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مارے جانے والے افراد غیر قانونی طور پر ایران جا رہے تھے اور ان میں پنجاب کے باشندوں کے علاوہ افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ نعشیں گوادر ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ یہ افراد تین گاڑیوں میں سوار تھے۔ فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سرسانت کا علاقہ پاک ایران سرحد کے قریب واقع ہے۔ علاوہ ازیں جمعرات کو مچھ میں بس پر فائرنگ کے دوران اغوا کئے جانیوالے 2 افراد کی نعشیں بھی مل گئی ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق گوادر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 11 افراد سنسر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ اکبر حسین درانی کے مطابق ہلاک ہونیوالے افراد میں 6 پاکستانی اور 5 افغانی باشندے شامل ہیں اور وہ گوادر کے راستے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان کے مطابق یہ 11 افراد تین گاڑیوں میں سوار تھے اور سنسر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑیوں کو روک کر ان پر فائرنگ کردی، جس سے 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں گوادر اسپتال منتقل کی گئیں۔ سنسر کا علاقہ پاک ایران سرحد کے قریب واقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 223637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش