0
Sunday 23 Dec 2012 01:01

علامہ ساجد علی نقوی کا پشاور بم دھماکے پر اظہار افسوس

علامہ ساجد علی نقوی کا پشاور بم دھماکے پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور میں قصہ خوانی کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور اور انکے پرائیویٹ سیکرٹری سمیت پانچ پولیس اہل کاروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تسلسل کے ساتھ دہشت گردی، قتل و غارتگری اور خودکش دھماکوں نے عوام کا امن و سکون چھین لیا ہے اور بدامنی اور خوف و ہراس کے عالم میں شدید عدم تحفظ کا احساس یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک عملا دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے اور عوام یہ سوچنے اور سمجھنے پرمجبور ہیں کہ آخر وہ کونسی منظم قوتیں ہیں جن کی بدولت دہشت گردوں کا نیٹ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے اور وہ جب چاہیں، جہاں چاہیں، حساس سرکاری مقامات، نجی املاک، بازاروں، عبادت گاہوں، بزرگان دین کے مزارات، معصوم مسافروں اور سیکورٹی اہل کاروں کو آسانی سے نشانہ بنا لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات بروئے کار لاکر قاتلوں، دہشت گردوں، خودکش حملہ آوروں اور ٹارگٹ کلرز کا مکمل خاتمہ کیا جائے، تاکہ ملک کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 223909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش