0
Monday 24 Dec 2012 22:45

بھارت اور روس کے درمیان 3 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط

بھارت اور روس کے درمیان 3 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ روس نے بھارت کے ساتھ آج 3 ارب ڈالر کے بڑے دفاعی سودوں پر دستخط کئے ہیں، ان میں 42 جنگی طیارے، 30 ایم کے آئی لڑاکو طیارے، 71 اضافی ایم آئی، 17 وی ایس، اور 5 مسلح ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں، ان سمجھوتوں سے ماسکو کی اس پوزیشن کو ایک بار پھر تقویت ملی ہے کہ وہ نئی دہلی کو اسلحہ کی سپلائی کا سب سے بڑا ملک ہے، روس کے صدر ولادیمیر پتن چوٹی کانفرنس کے لئے بھارت میں ہیں، دونوں ملکوں میں 42 جنگی طیاروں کے لئے 16000 کروڑ روپئے سے زیادہ کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس میں 230 شخوئی جہازوں کا پچھلا ٹھیکا بھی شامل ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اب مزید جنگی طیاروں کے لئے کوئی آرڈر نہیں دے گا، بھارت اور روس بعد کے مرحلے میں 5 ویں نسل کے فائٹر مشترکہ طور پر تیار کرنے کے لئے ایک حتمی ڈیزائن کانٹریکٹ پر بھی دستخط کریں گے، روس نے بھارت کو یہ بھی یقین دلایا ہے کہ آئی این ایس وکرمہ دتیہ ایڈمرل گور شخوف کی نومبر 2013ء کی ڈلیوری ڈیڈ لائن میں تاخیر نہیں ہوگی، جس کے لئے 2.33 بلین ڈالر ادا کئے جاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 224548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش