0
Tuesday 25 Dec 2012 22:55

بلوچستان بلوچوں کی سرزمین ہے، سازشی عناصر حالات خراب کر رہے ہیں، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

بلوچستان بلوچوں کی سرزمین ہے، سازشی عناصر حالات خراب کر رہے ہیں، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے قائم مقام مرکزی صدر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالروف مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات حکومت جان بوجھ کر خراب کر رہی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے بلوچ قوم احساس محرومی کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی مینگل جیکب آباد کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان بلوچوں کی سرزمین ہے، سازشی عناصر بلوچستان کے حالات خراب کر رہے ہیں۔ آج بلوچستان کے حالات فلسطین جیسے کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کی جنگ سیاسی طور پر لڑ رہے ہیں۔ بلوچستان میں بلوچوں کے حقوق پر غیروں کا قبضہ ہے، جس کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ اس موقع پر بی ایس او کے جنرل سیکرٹری جاوید بلوچ، مرکزی رہنماء نواب امان اللہ زہری، میر عبدالغفور مینگل، میر عبدالباقی مینگل، گلاب جان مینگل، محمد اسلم مینگل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 224905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش