0
Wednesday 26 Dec 2012 18:44

مسٹر اور مولوی امریکی سامراج اور دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو جائیں، فضل کریم

مسٹر اور مولوی امریکی سامراج اور دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو جائیں، فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ قراردادِ مقاصد پر عمل کر کے آئینی تقاضا پورا کیا جائے، مسٹر اور مولوی امریکی سامراج اور دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو جائیں، دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، عشقِ رسول ہمارا اسلحہ ہے، ہم مسلح جدوجہد اور تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، اپنی جانوں پر کھیل کر پاکستان کا تحفظ کریں گے اور دہشت گردوں کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے، ملک میں امن قائم نہ ہوا تو کچھ باقی نہیں رہے گا، پاکستان کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ملک گیر آپریشن ضروری ہو گیا ہے کیونکہ ملک اسلحہ کا ڈپو بن چکا ہے۔

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ کے بعد خیریت دریافت کرنے کے لیے ٹیلیفون کرنے والے قومی راہنماؤں اور علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اہل حق کو امن کے راستے سے ہٹانے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، قائداعظم کا پاکستان لہو لہو ہے، پاکستانیوں کو آپس میں لڑا کر پاکستان کو کمزور کیا جا رہا ہے، بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، صدر اور وزیراعظم پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی بندش کا نوٹس لیں، سرد موسم میں گرم سیاست شروع ہو گئی ہے، اگلے ساٹھ روز اہم ہیں۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ کراچی کو فوری سرجری کی ضرورت ہے، کراچی غریبوں کی ماں ہے اس لیے کراچی کو بچانے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ کی مفاداتی سیاست نے پاکستان تباہ کر دیا ہے، امن و امان کو یقینی بنانے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام ریاستی ادارے ٹھوس اور فیصلہ کن اقدامات کریں،اسلام اور پاکستان کے دشمن اپنے ایجنٹوں کے ذریعے افراتفری، بے چینی، بدامنی پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات ملک کی ضرورت ہے، پاکستان پر مشکل وقت ہے، اس نازک قومی مرحلے پر کوئی اکیلا ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ عوام فرسودہ اور استحصالی نظام سے نجات چاہتے ہیں، بندوق کو سیاست سے خارج کرنا ہو گا، مغربی جمہوریت نے ملک و قوم کو کچھ نہیں دیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ عوامی شعور اور تبدیلی کی خواہش کا سیلاب ملکی سیاست کے دھاروں کا رخ موڑ دے گا، مفادات اور مراعات کی سیاست کا خاتمہ قریب ہے۔
خبر کا کوڈ : 225199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش