0
Friday 28 Dec 2012 23:53

ملتان، پروفیسر عبدالغفور کے ایصال ثواب کیلئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قرآن خوانی

ملتان، پروفیسر عبدالغفور کے ایصال ثواب کیلئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قرآن خوانی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر و بزرگ سیاستدان پروفیسر عبدالغفوراحمد کے انتقال پرجنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، صوبائی امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر، چودھری عزیر لطیف، نذیر احمد جنجوعہ، رائو ظفر اقبال، شیخ عثمان فاروق، ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، عارف محمود سمرا، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، ڈاکٹر سید شبیر حسن بخاری، خواجہ عبیدالرحمن، کنور محمد صدیق، مولانا عبدالرزاق، حافظ محمد اسلم، احسان فاروقی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دُعاکی ہے۔
 
مرحوم کی اقامت دین، آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنمائوں نےکہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کی جدوجہد میں مصروف رہے ان کی وفات پر پیدا ہونیوالا خلاء باقی رہے گا۔ یہ صرف جماعت اسلامی کا نقصان نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا نقصان ہے کیونکہ وہ جماعت کے کارکنوں، رہنمائوں سمیت تمام جماعتوں کے کارکنوں اور رہنمائوں میں یکساں مقبول تھے۔ انہوں نے ہر مشکل موقع پرافہام و تفہیم، حکمت وتدبر سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ دفتر جماعت اسلامی '' دارالسلام '' میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 225956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش