0
Sunday 30 Dec 2012 12:18

مستونگ، زائرین کی بس پر خودکش حملہ، 35 افراد شہید، 25 سے زائد زخمی

مستونگ، زائرین کی بس پر خودکش حملہ، 35 افراد شہید، 25 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں کوئٹہ سے تفتان کے راستے ایران جانے والی زائرین کی 3 بسوں کے قریب خودکش بم دھماکہ میں 35 افراد شہید جب کہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ طفیل بلوچ نے 19 شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔ بس مالک کے مطابق زائرین 3 بسوں پر مشتمل قافلے میں ایران جارہے تھے۔ حملہ آور نے گاڑی بس سے ٹکرائی، حملے میں دو بسیں متاثر ہوئیں۔ ایک بس مکمل طور پر جل گئی جس میں 43 مسافر سوار تھے۔ دھماکے کے بعد لیویز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو سول اسپتال مستونگ منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکہ میں 80 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق کوئٹہ سے تفتان جانے والی بسوں سے ایک 2D گاڑی ٹکرائی جس کے بعد زوردار دھماکہ ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم سڑک کے کنارے کھڑی کار میں بم نصب تھا اور جیسے ہی بسیں گاڑی کے پاس پہنچیں اسی وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کردیا گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ چالیس کلومیٹر دور تک اس کی آواز سنی گئی۔ واضح رہے کہ مذکورہ زائرین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا جو کاروان علی ابن موسیٰ رضا (ع) کے بینر تلے ایران و عراق میں روضہ جات کی زیارت پر جارہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 226400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش