0
Monday 31 Dec 2012 21:18

سانحہ مستونگ کے خلاف دادو میں شیعہ تنظیموں کی جانب سے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

سانحہ مستونگ کے خلاف دادو میں شیعہ تنظیموں کی جانب سے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کی نااہلی پر ان کو برطرف کیا جائے اور وزیر داخلہ رحمان ملک کو ہٹایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان دادو، مجلس وحدت مسلمین دادو، شیعہ علماء کونسل دادو اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن دادو کی جانب سے دادو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں محمد خان جعفری، مشتاق علی حسینی، مولانا قادر بخش حیدری و دیگر شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ گذشتہ روز بلوچستان میں حضرت امام حسین علیہ اسلام کی زیارت کے لئے جانے والے بیگناہ مسلمانوں کو خودکش دہشت گرد حملے میں شہید کیا گیا جس میں 35 سے زائد افراد شہید ہوئے اور بڑی تعداد میں زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہیدوں میں دو نوجوان نثار علی جمالی اور باقر علی جمالی بھی شامل ہیں جن کا تعلق دادو شھر سے ہے اور دادو ضلع کی تحصیل خیرپور ناتھن شاھ کا رہائشی سفیر علی شاھ بھی زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے خودکش دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردی اس المناک واقعہ کی شدید مذمت کی۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے پر روز مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت کی نااہلی پر ان کو برطرف کیا جائے اور وزیر داخلہ رحمان ملک کو ہٹایا جائے اور قاتلوں اور قاتلوں کی مدد کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کو پھانسی پر لٹکایا جائے اور مسلمان قوم سے بے چینی ختم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 226881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش