0
Tuesday 1 Jan 2013 12:22

موجودہ حکمرانوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں، مظفر پاروی

موجودہ حکمرانوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں، مظفر پاروی
اسلام ٹائمز۔ بہت جلد کھرمنگ کی سیاست میں اہم تبدیلی آرہی ہے، کھرمنگ سے اہم شخصیات آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کی سینئر ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر اور صدر سب ڈویژن کھرمنگ مظفر حسین پاروی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے لوگ نالاں ہوگئے ہیں اور عوام ان حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں جنہوں نے صرف اور صرف اپنے مفادات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب ڈویژن کھرمنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ حلقے کے ایم این اے سیاست چمکانے اور اپنے اردگرد گھومنے والوں کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ عوام کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 226953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش