0
Monday 29 Mar 2010 12:41
فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے سیکرٹری جنرل محمود الرمحی:

عرب رہنماوں کا تاحال امن معاہدے کا پابند ہونا انکی کمزوری کی علامت ہے

عرب رہنماوں کا تاحال امن معاہدے کا پابند ہونا انکی کمزوری کی علامت ہے
اسلام ٹائمز – العالم نیوز چینل کے مطابق فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے سیکرٹری جنرل جناب محمود الرمحی نے عرب رہنماوں کی طرف سے تاحال امن معاہدے کی پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ امر انکی کمزوری اور انکے پاس مزید کوئی آپشن نہ ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب حکومتیں ابھی تک امن معاہدے کی پابندی کر رہی ہیں جبکہ اسرائیل نے ہمیشہ اسکی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکو رد کیا ہے۔ محمود الرمحی نے کہا کہ عرب حکومتوں کا موقف زمان حاضر کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس اور فلسطینی سرزمین کو یہودی بنانے کی کوششوں کو روکنے میں عرب رہنماوں کی ناکامی کو افسوسناک اور مایوس کن قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 22710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش