0
Monday 7 Jan 2013 19:29

قاضی حسین احمد کے انتقال پر علی اکبر صالحی کا اظہار تعزیت

قاضی حسین احمد کے انتقال پر علی اکبر صالحی کا اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ علی اکبر صالحی نے قاضی حسین احمد کے انتقال پر ایک پیغام میں پاکستانی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالٰی ان کے درجات کو بلند کرے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پیغام میں کہا ہے کہ قاضی حسین احمد پوری عمر اتحاد بین المسلمین کے لئے کام کرتے رہے اور اسلام اور امت اسلامی کی سربلندی کی راہ میں کبھی بھی کسی دھمکی اور دہشت گردی سے نہیں ڈرے بلکہ اتحاد اسلامی کی راہ میں ہمیشہ اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔
مترجم : سید اسد رضا نقوی
خبر کا کوڈ : 228982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش