0
Friday 11 Jan 2013 18:49

مجلس وحدت مسلمین نے کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنیکا مطالبہ کردیا

مجلس وحدت مسلمین نے کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنیکا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکمران نالائق اور بے حس ہیں۔ اس لئے حق حکمرانی کھو چکے ہیں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ کو فوج کے حوالے کیا جائے، اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انتباہ کیا کہ جب تک کوئٹہ کو فوج کنٹرول نہیں کرتی ایک سو تین جنازے سڑک پر ہی رہیں گے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں ملک میں امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں۔ صدر زرداری محض اپنے اقتدار کو پورا کرنے کے لئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدام نہیں اٹھا رہے، جس کے باعث ملک جنونیوں کے ہاتھ میں آگیا ہے۔ جو معصوم شہریوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مفاد پرست ٹولہ ہے، جس نے پہلے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کیا پھر مُکر گئی، ہم نے لانگ مارچ کی حمایت کی ہے اور ہر ضلع میں ہمارے کارکن اور قائدین لانگ مارچ کا استقبال کرینگے اور مارچ کے شرکاء کو کھانا اور پانی بھی فراہم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 230233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش