0
Monday 14 Jan 2013 01:45

کراچی، سانحہ کوئٹہ کے خلاف ہزاروں شہریوں کا نیشنل ہائی وے ملیر پر دھرنا جاری

کراچی، سانحہ کوئٹہ کے خلاف ہزاروں شہریوں کا نیشنل ہائی وے ملیر پر دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ بم دھماکے میں اہل تشیع و اہل سنت مسلمانوں اور صحافیوں کی شہادت کے خلاف ہونے والے احتجاجی دھرنے کی حمایت اور پاکستان بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے پورے پاکستان میں احتجاج مظاہروں و دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں نیشنل ہائی وے ملیر 15 پر بھی خواتین بچوں سمیت ہزاروں شہریوں نے دھرنا دیا ہوا ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام و شیعہ رہنماﺅں نے کوئٹہ کے اہل تشیع مسلمانوں کی استقامت اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک کوئٹہ کے شہریوں کا دھرنا جاری ہے ہمارا دھرنا بھی جاری رہے گا۔ 

اس موقع پر مولانا جعفر سبحانی نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی مخدوش صورتِ حال پر پورا ملک سراپاَ احتجاج ہے مگر حکمران و اپوزیشن کے درمیان اختیارات و مفادات کی جنگ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت فوری مستعفی ہونے کا اعلان کرے اور شہر میں دہشتگردوں کے خلاف فوری فوجی آپریشن کیا جائے کیونکہ کوئٹہ میں اہل تشیع و اہل سنت مسلمانوں کو گاجر ،مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 230539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش