0
Monday 14 Jan 2013 14:16
بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے

کالعدم جماعتیں نام بدل بدل کر معاشرے کو عدم استحکام کا شکار کر رہی ہیں، راجہ امجد حسین

کالعدم جماعتیں نام بدل بدل کر معاشرے کو عدم استحکام کا شکار کر رہی ہیں، راجہ امجد حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے سیکرٹری جنرل راجہ امجد حسین نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل اس طرح کے سانحات کا وقوع پزیر ہونا حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔ حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ حیرت کی بات ہے کہ ایک گروہ واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلیتا ہے لیکن حکومت اس کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتیں نام بدل بدل کر معاشرے کو عدم استحکام کا شکار کر رہی ہیں۔ لشکر جھنگوی اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے لیکن لشکر جھنگوی کا سربراہ ملک اسحاق سرعام دندناتا پھرتا ہے اور اس کی حکومتی عناصر کی پشت پناہی حاصل ہے۔ راجہ امجد حسین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے نااہلی کی مثال قائم کردی ہے۔ لیکن نہایت افسوس کا مقام ہے کہ ہماری عدلیہ بلخصوص چیف جسٹس کو شاہ زیب کا قتل نظر آ جاتا ہے لیکن ستر گھنٹے سے سٹرک پر پڑے لاشے نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ان سوموٹو ایکشن نہ لینا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ صوبہ بلوچستان سمیت تمام شورش زدہ علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ 
خبر کا کوڈ : 230650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش