1
0
Saturday 12 Jan 2013 20:46

ایم ڈبلیو ایم کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاج، کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے تک دھرنے جاری رہینگے، علامہ ناصر عباس

ایم ڈبلیو ایم کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاج، کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے تک دھرنے جاری رہینگے، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کوئٹہ کو فوج کے حوالے نہیں کیا جاتا احتجاجی دھرنے جاری رہیں گے، انہوں نے یہ اعلان علمدار روڈ کوئٹہ پر شہداء کی لاشوں کے ہمراہ دیئے گئے احتجاج دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے دیگر قائدین علامہ شفقت شیرازی، علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ ابوذر مہدوی اور برادر نثار فیضی بھی ان کے ہمراہ تھے، علامہ ناصر عباس جعفری نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے نااہل وزیراعلٰی اسلم رئیسانی کو برطرف کرکے کوئٹہ کو فوج کے حوالے کیا جائے اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنائی جائے، ہمارا یہ احتجاج مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے ملت تشیع سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور اس بہیمانہ قتل عام کے خلاف منظم انداز میں احتجاج کریں، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس وحشیانہ قتل عام اور بربریت پر ہر انسان دکھی ہے، لیکن جن کو کسی قسم کا دکھ نہیں وہ یہاں کی حکومت ہے، ہمارے شہداء کا قاتل وزیراعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی ہے، انہوں نے شدید ترین سردی کے موسم میں چھیاسی نعشوں کے ہمراہ علمدار روڈ پر احتجاج کرنے والے کوئٹہ کے غیور مکینوں کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ان نالائق اور بزدل حکمرانوں کو ایوانوں میں گھسنے نہیں دینگے، انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور ملک بھر میں احتجاجی دھرنے دے کر کوئٹہ کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے چوک فیض آباد میں احتجاجی دھرنا دے کر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام راستے بلاک کر دیئے، مظاہرین نے سانحہ علمدار روڈ کی پر زورمذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، کراچی میں نمائس چورنگی اور ملیر میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاجی دھرنے دیئے، کوہاٹ کے علاقے استرزئی میں سینکڑوں افراد نے کوئٹہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ٹل کوہاٹ روڈ پر دھرنا دے کر روڈ بلا کر دی۔ ایم ڈبلیو ایم کی اپیل پر حیدر آباد، لاہور، ڈیرہ غازی خان، جھنگ، سکھر جیکب آباد، جامشورو، نواب شاہ بھکر، ملتان، لیہ، اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گلگت اور یادگار چوک اسکردو سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں احتجاجی دھرنے دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 230485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
if shia genocide does not stop then we will come out _from our houses and take the weapons then those who are responsible for shia genocide will not remain safe _from our wrath.
ہماری پیشکش