0
Monday 14 Jan 2013 21:00

سانحہ کوئٹہ، دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے، مسلم لیگ فنکشنل

سانحہ کوئٹہ، دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے، مسلم لیگ فنکشنل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مسئلے پر اگر پہلے سے توجہ دی جاتی تو حالات آج جیسے نہیں ہوتے، کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سینیئر رہنما محمد شاہد صابری نے نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں کے دوروں کے موقع پر علاقہ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل کوئٹہ کی شیعہ برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ لواحقین کو فوری طور پر انصاف فراہم کرتے ہوئے انہیں مقتولین کا معاوضہ فوری طور پر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دہشت گردوں سے تحفظ فراہم کرے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 231227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب