0
Saturday 19 Jan 2013 01:12

ایران شام میں عوام کے ووٹوں کے ذریعے ہونیوالی اصلاحات کا حامی ہے، علی اکبر ولایتی

ایران شام میں عوام کے ووٹوں کے ذریعے ہونیوالی اصلاحات کا حامی ہے، علی اکبر ولایتی
اسلام ٹائمز۔ عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر  علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران شام میں جاری اصلاحات کی حمایت کرتا ہے۔ علی اکبر ولایتی نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ اسلام جمہوری ایران عوام کے ووٹوں سے شام میں اصلاحات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں امریکہ اور بعض علاقائی عرب ممالک کی مداخلت سے حالات مزید بحرانی ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ شام کی ملت و حکومت دشمنوں کی سازشوں کے مقابل کامیاب ہونگے اور چونکہ شام کی حکومت فلسطین اور لبنان کی استقامت کی حمایت کرتی ہے امریکہ اور مغرب کی سازشوں کا شکار ہے۔ 

واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی قطر، امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی حمایت حاصل ہے۔ یہ ممالک شام کے خلاف دہشتگردوں کی مدد کرکے صدر بشار الاسد کی حکومت گرانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ علاقے میں صیہونی حکومت کے خلاف جاری استقامت کی فرنٹ لائن میں ہیں۔ ادھر روس کے عوام نے ماسکو میں شام کے سفارتخانے کے سامنے اجتماع کرکے حلب یونیورسٹی میں دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ دہشتگردوں نے منگل کو حلب یونیورسٹی میں بم دھماکے کئے تھے، جن میں ستاسی طلباء جان بحق اور ایک سو ساٹھ زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 232497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش