0
Monday 3 Dec 2012 14:58

فکر حسینی کو اپنا کر ہی عالمی استعمار کو شکست دی جا سکتی ہے، متحدہ علماء محاذ

فکر حسینی کو اپنا کر ہی عالمی استعمار کو شکست دی جا سکتی ہے، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی چیئرمین مفتی محمد اسلم نعیمی کے زیرصدارت "شہادت امام حسین (ع) اتحاد امت کا پیغام کانفرنس" مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس سے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور سیاسی و سماجی جماعتوں کے زعماء مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین، محمد حسین محنتی، مفتی عثمان یارخان، مولانا محمد امین انصاری، قاری اللہ داد، قاضی احمد نورانی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ آغا حسن صلاح الدین، برجیس احمد، ڈاکٹر عامر عبداللہ، علامہ عثمان غوری، مولانا دلاور رحمانی، اسلم خٹک، شکیل قاسمی، شاہد صابری، انور شاہ کشمیری، ڈاکٹر ایس ایم حسین، پروفیسر انوار احمد شیخ، خان محمد بلوچ، فہیم الدین انصاری، مفتی جان محمد نعیمی، مفتی عبدالعلیم، سعید راجپوت، شکیل صدیقی، حافظ گل نواز، مولانا امان قادری، قاضی رفیق، ڈاکٹر ارشد علی خان و دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین (ع) نے صبر کی ضرب سے یزید کے جبر کو شکست فاش دی، حسین (ع) سب کے ہیں، حسین (ع) رب کے ہیں، جو حسین (ع) کا نہیں وہ رب کا نہیں، حسینیت حق کی فتح اور یزیدیت کی موت ہے، جنت میں جانے کے لئے سردار جنت حضرت امام حسین (ع) سے عشق و محبت ضروری ہے، ذکر حسین (ع) کے ساتھ ساتھ فکر حسینی کو اپنا کر ہی عالمی استعمار کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہء شہادت امام حسین (ع) ظالم حکمران کے سامنے حق گوئی اور باطل سے سینہ سپر ہو کر مقابلہ کرنے کا درس دیتا ہے۔ اگر امام حسین سر قربان کرنے کے بجائے سر جھکا لیتے تو قیامت تک علماء حق کو کسی ظالم کے سامنے سر اٹھانے کی جرات نہ ہوتی۔ 

کانفرنس میں مختلف قراردادوں کے ذریعے غزہ میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان، افغانستان، عراق و دیگر مسلم ممالک میں امریکی مداخلت، ڈرون حملوں سمیت شیعہ سنی ٹارگٹ کلنگ اور مولانا امین انصاری کے بھانجے حافظ قاری عبید الرحمان پر لائنز ایریا میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ اس موقع پر علماء و مشائخ اور دیگر شرکاء نے فلک شگاف نعروں کی گونج میں ہاتھ اٹھا کر فلسطین، کشمیر اور برما کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں علماء و مشائخ نے متحدہ علماء محاذ پاکستان کے پانچویں یوم تاسیس کے موقع پر بانی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مفتی اسلم نعیمی، علامہ مرزا یوسف حسین و دیگر قائدین کی خدمات کو سراہتے ہوئے شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 217512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش