0
Wednesday 23 Jan 2013 01:27

خانم طیبہ بخاری کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات، لانگ مارچ پر مبارکباد، آئندہ حمایت کا اعلان

خانم طیبہ بخاری کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات، لانگ مارچ پر مبارکباد، آئندہ حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ممتاز مذہبی سکالر اور بخاری ریلیف فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن سیدہ خانم طیبہ بخاری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سیدہ خانم بخاری نے کامیاب ترین اور پرامن لانگ مارچ کے انعقاد پر ڈاکٹر طاہر القادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مارچ کے شرکاء کے جوش و جذبے کو سراہا۔ انہوں نے بالخصوص خواتین اور بچوں کی پرجوش شرکت پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں سیدہ خانم طیبہ بخاری نے ذاتی حیثیت سے ڈاکٹر طاہر القادری کو تحریک منہاج القرآن کے لیے 50 لاکھ روپے کا عطیہ دیا اور اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین بھی دلایا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ان جذبات کے اظہار پر سیدہ خانم طیبہ بخاری کا شکریہ ادا کیا اور بخاری ریلیف فاؤنڈیشن کو منہاج القرآن کی سسٹر آرگنائزیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیدہ خانم طیبہ بخاری ان کی بہن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 233715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش