0
Wednesday 23 Jan 2013 22:29

بیدارئ امت کیلئے گھر گھر محافلِ میلاد کا انعقاد ضروری ہے، علامہ اشفاق صابری

بیدارئ امت کیلئے گھر گھر محافلِ میلاد کا انعقاد ضروری ہے، علامہ اشفاق صابری
اسلام ٹائمز۔ ادارہ صراط مستقیم کے رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری نے کہا ہے کہ بیداری امت کیلئے گھر گھر جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محافل کا انعقاد ضروری ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ کا تقاضہ ہے کہ احترام انسانیت کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔ رسول کائنات کی ذات تمام انسانیت کیلئے رحمت ہے عید میلاد النبیؐ صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں بلکہ تمام جہانوں کیلئے برکتوں، رحمتوں، عظمتوں اور سعادتوں کا باعث ہے۔ ماہِ ربیع الاول کا اولین تقاضہ ہے کہ مذہبی رواداری احترام انسانیت کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔

نبی پاک صاحب لولاک کی اس دنیا میں تشریف آوری خوشیاں منانے کے ساتھ اپنے آقا کی ولادت با سعادت کی برکات کے حصول کیلئے اپنے گھروں، دفاتر اور محلوں میں محافل میلادالنبی ﷺکا انعقاد کریں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ خیرالنساء ضیاء البنات فضل ٹاؤن میں چراغاں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی ذات تمام بنی نواع انسان کے لئے مشعل راہ ہے آپﷺ کو اللہ تعالیٰ نے وہ بلند مقام عطا فرمایا اور اس شان عظمت کے ساتھ دنیامیں مبعوث فرمایا جس کا کوئی ثانی نہیں آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپ ﷺ کی تعلیمات پر حقیقت میں خود بھی عمل پیرا ہوں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں تاکہ ہمارا معاشرہ حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے تمام تر اختلاف بھلا کر عشق مصطفی کا پرچم سر بلند رکھنے کے لیے متحد ہو جائے۔ عالمِ اسلام جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اسلامی بلاک بنا کر عظمت رسول ﷺ کی پاسبانی کا فریضہ سر انجام دے۔
خبر کا کوڈ : 234037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش