0
Thursday 24 Jan 2013 11:18

26 جنوری کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات

26 جنوری کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات

اسلام ٹائمز۔ 26 جنوری کے پیش نظر جموں اور سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں جس کے تحت سخت حفاظتی بندوبست کے تحت تلاشی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ پولیس و بھارتی فورسز اہلکاروں کو پوری مستعدی کے ساتھ چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، سرینگر شہر کے حساس ترین مقامات جن میں سول سیکرٹریٹ، فلائی اور، بادامی باغ، گپکار روڑ اور دوسرے علاقوں جہاں سرکاری افسر و سیاستدان رہائش پذیر ہیں میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، لالچوک، سول لائنز کے دوسرے تمام علاقے اور خاص کر بخشی اسٹیڈیم کی طرف جانے والے راستوں پر باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے جبکہ راہ گیروں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو بھی روک کر تنگ طلب و پریشان کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ شہر سرینگر میں داخل ہونے والے تمام راستوں جن میں پارم پورہ، صورہ، بائی پاس روڑ پنتھا چوک و دوسرے راستے ہیں میں بھی پولیس نے خصوصی ناکے لگائے ہیں جہاں گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جارہی ہے، جبکہ رات کے دوران بھی خصوصی چیکنگ کی جارہی ہے۔

بخشی اسٹیڈیم کو 26 جنوری سے 3 روز قبل ہی سیل کر دیا گیا ہے اور اسٹیڈیم کی طرف جانے والے تمام راستوں پر خصوصی نظر گذر رکھی جارہی ہے، بخشی اسٹیڈیم کی طرف جانے والی ہر سڑک پر اضافی پولیس و فورسز اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں اور وہ وہاں سے گذرنے والے ہر ایک گاڑی اور ہر افراد کی چیکنگ کررہے ہیں۔ 26جنوری کے پیش نظر سرمائی راجدھانی جموں میں اور جموں خطے کے دوسرے علاقوں میں بھی پولیس و فورسز کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جموں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پورے جموں شہر میں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کر دئے گئے اور شہر کے اہم مقامات پر پولیس نے خصوصی ناکے اور چیکنگ پوائنٹ قائم کئے ہیں۔
 
جموں کے تمام مندروں، ریلوے اسٹیشنوں، بس اڑوں، سنیما گھروں و اہم سرکاری مقامات، سیاستدانوں کی رہائش گاہوں و دوسرے حساس مقامات پر پولیس کا کڑا پہرا لگا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ جموں شہر کے ہوٹلوں و گیسٹ ہاوسوں میں بھی اضافی حفاظتی انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں، ادھر جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں تعینات فوج کو انتہائی چوکس کر دیا گیا ہے جبکہ سرحدوں پر بھی سخت ترین نگرانی کی جارہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 234174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش