0
Friday 25 Jan 2013 17:23

عالمی برادری کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل میں تعاون کرے، لارڈ نذیر

عالمی برادری کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل میں تعاون کرے، لارڈ نذیر
اسلام ٹائمز۔ برطانوی دارالامراء کے رکن لارڈ نذیراحمد کا کہنا ہے پاکستان کنٹرول لائن پر فائرنگ کی شفاف تحقیقات کیلئے تیار ہے۔ عالمی برادری کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل میں تعاون کرے۔ دارالامراء میں خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر کا کہنا تھا پاکستان نے بھارت سے تعلقات کی بہتری کے لیے اسے تجارتی حوالے سے پرکشش ترین ملک کا درجہ دینے سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ایک سال میں کنٹرول لائن پر متعدد کشیدگیوں کے باوجود دونوں اطراف میں رہنے والے کشمیری، قیام امن کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ لارڈ نذیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ انیس سو نوے سے ظلم و تشدد اور قتل عام کا سامنا کر رہے ہیں۔ برطانیہ کو چاہیئے کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے سمیت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 234522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش