0
Tuesday 29 Jan 2013 17:47

امامیہ آرگنائزیشن سرگودھا کے زیراہتمام شاندار'' وحدت کانفرنس'' کا انعقاد

امامیہ آرگنائزیشن سرگودھا کے زیراہتمام شاندار
اسلام ٹائمز۔ بفرمان امام خمینی(رح) ہفتہ وحدت کے سلسلہ میں امامیہ آرگنائزیشن سرگودھا ریجن کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ 7 بلاک میں شاندار وحدت کانفرنس انعقاد پزیر ہوئی۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل سرگودھا کے سربراہ مولانا عمران علی قمی، معروف نعت خوان سید حسنین شاہ، آئی او سرگودھا کے چیئرمین محسن خان بلوچ، سابق مرکزی چیئرمین سیکرٹری مجلس اخوان آئی او سید ارشد حسین نقوی، امیر جماعت اسلامی سرگودھا حافظ عدیل باسط اور سید اخلاق حسین شیرازی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور مسلمانوں کے تمام فرقے ایک ہی جسم کے مختلف اعضاء ہیں لہذا جب تک تمام اعضا ء مشترکہ طور پر کام نہیں کریں گے تو جسم اسلامی بھی بہتر طور پر کام نہیں کر پائے گا۔ مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے والا طاغوت کا ایجنٹ ہے۔

وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امت کے تمام مسائل کا حل سیرت النبی(ص) اور عشق رسول(ص) میں پنہاں ہے۔ نبی پاک (ص) کی ذات گرامی اقوام عالم کے لئے امن اور سلامتی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم(ص) نے اپنے اسوہ حسنہ کی صورت میں اسلام کا جو عملی نمونہ پیش کیا ہے وہ تمام عالم انسانیت کے لئے عدل و مساوات، مفاہمت اور رواداری کی ایک قابل تقلید مثال ہے۔ مقررین نے کہا کہ مسلمان جسد واحد ہیں اور اگر کسی ایک مسلمان کو تکلیف ہوتی ہے تو سارے عالم اسلام کو تکلیف ہونی چاہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہم جزوی مسائل ہر لڑ رہے ہیں اور دشمن ہمیں ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے درپے ہے۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی اور کانفرنس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 235507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش