0
Friday 1 Feb 2013 07:25

تہمینہ دولتانہ کی ملتان پریس کلب کے عہدیداروں سے ملاقات، نومنتخب صدر کو مبارکباد

تہمینہ دولتانہ کی ملتان پریس کلب کے عہدیداروں سے ملاقات، نومنتخب صدر کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی ومسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما تہمینہ دولتانہ نے ملتان پریس کلب میں جاکر نومنتخب صدرملتان پریس کلب رانا پرویزحمید اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدرملتان پریس کلب شاداب انور، فنانس سیکرٹری مظہرخان اور دیگر ممبران پریس کلب بھی موجودتھے۔ تہمینہ دولتا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں گے اور حکومت پنجاب بھی صحافی برادری سے مکمل تعاون کرے گی۔ صدر پریس کلب رانا پرویزحمید نے محترمہ تہمینہ دولتانہ کی پریس کلب آمد کا شکریہ اداکیا۔
خبر کا کوڈ : 236387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش