0
Friday 1 Feb 2013 14:37

ممتاز عالم دین علامہ غلام عباس شیرازی لاہور میں انتقال کرگئے

ممتاز عالم دین علامہ غلام عباس شیرازی لاہور میں انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ کی مرکزی دینی درسگاہ حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور کے پرنسپل حافظ سید ریاض حسین نجفی کے داماد اور جامعہ المنتظر کے سینئر مدرس علامہ غلام عباس شیرازی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ جامعہ المنتظر میں ادا کی گئی، جس میں ہر مکتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے پڑھائی، جبکہ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مرحوم ایک عرصہ سے جامعہ المنتظر میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مرحوم کے جسد خاکی کو فردوسیہ قبرستان فیروز پور روڈ پر سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے علامہ حافظ ریاض حسین نجفی اور جامعہ المنتظر کے مدرسین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ مرحوم کی رسم قل اتوار کو جامعہ المنتظر میں ادا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 236438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش