0
Saturday 2 Feb 2013 14:25

سرائے نورنگ آرمی کیمپ پر حملہ، 12 شدت پسند ہلاک، 13 اہلکار شہید، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

سرائے نورنگ آرمی کیمپ پر حملہ، 12 شدت پسند ہلاک، 13 اہلکار شہید، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے میں12 شدت پسند مارے گئے۔ حملے میں 6 سکیورٹی اہلکار شہید اور آٹھ زخمی ہوئے۔ جھڑپوں کے دوران دھماکے اور قتل کے واقعے میں 12 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً تین بجے سرائے نورنگ میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ ہوئی اور دھماکے سنے گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں کی مدد کیلئے بنوں سے بھی اہلکار سرائے نورنگ پہنچے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاور اور بنوں کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی کالونی کے قریب ایک مکان میں دھماکے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ شدت پسندوں نے مقامی پٹواری کے گھر میں گھس کر 2 افراد کو قتل کر دیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان نے آرمی کیمپ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق عارضی فوجی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں 13 اہلکار شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں بارہ شدت پسند مارے گئے، جبکہ قریبی گھر میں ہونے والے دھماکے نے دس افراد کی جان لے لی۔ میڈیا نیوز کے مطابق دہشت گردوں نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کے کیمپ کا انتخاب کیا اور لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں واقع عارضی فوجی چھاؤنی کو جدید اسلحے خود کار ہتھیاروں اور دستی بموں سے نشانہ بنایا۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی حملہ کیا، جس سے 12 دہشت گرد مارے گئے۔ دو دہشت گردوں نے خودکش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں۔ فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مساجد سے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کے اعلانات بھی کیے گئے۔ فورسز نے چار دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں ہیں، ادھر فرار ہونے والے ایک دہشت گرد نے ایک گھر میں گھس کر پناہ لے لی، لیکن جب سکیورٹی فورسز وہاں پہنچیں تو اس نے اپنے آپ کو دھماکےسے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد مقامی افراد بھی سکیورٹی اہلکاروں کی مدد کو آگئے۔
خبر کا کوڈ : 236633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش