0
Wednesday 6 Feb 2013 11:56

او آئی سی بھارتی مظالم بند کرانے کے لیے کردار ادا کرے، صدر یعقوب

او آئی سی بھارتی مظالم بند کرانے کے لیے کردار ادا کرے، صدر یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے گذشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں او آئی سی سربراہ کانفرنس کے موقع پر منعقدہ کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے مخالف نہیں، بلکہ انھوں نے ہیمشہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ہے لیکن بھارتی حکمرانوں نے اس کے برعکس مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ گذشتہ دو عشروں کے دوران بھارتی فوج 93820 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔ جبکہ جانی و مالی، معاشی اور معاشرتی نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ عالمی برادری بھارت کو مظالم سے روکے، مقبوضہ کشمیر میں ملنے والی گمنام اجتماعی قبروں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل او آئی سی پروفیسر ڈاکٹر اکمل الدین احسان اوگلو اور وزیر خارجہ پاکستان حنا ربانی کھر نے کی۔ سعودی عرب، ترکی، نائیجر کے وزراء خارجہ اور ان کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 

سردار یعقوب نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے 1947ء سے اب تک حق خودارادیت کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ اقوام متحدہ نے انھیں حق دلانے کا اپنی قراردادوں کے ذریعے یقین دلایا۔ بھارت نے حق دینے کا وعدہ کیا۔ چھ دہائیاں گزر گئیں کشمیریوں کو ان کا حق نہیں مل سکا ہے۔ عالمی برادری کی بے حسی کی وجہ سے بھارت پرامن تحریک کو دبانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ آٹھ لاکھ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کو چھائونی میں بدل دیا ہے۔ کشمیریوں کی نسل کشی کرنے والے فوجیوں کو کالے قوانین کے ذریعے تحفظ حاصل ہے۔ شمالی کشمیر میں دو ہزار سے زیادہ گمنام اجتماعی قبریں ملی ہیں جنکا انکشاف بھارتی اداروں نے کیا اور عالمی اداروں نے تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی مظالم بند کروانے کے لے او آئی سی اپنا کردار ادا رکے اور فیکٹ فائیڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے۔
خبر کا کوڈ : 237562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش