0
Saturday 9 Feb 2013 09:15

انقلاب اسلامی ایران کی 34ویں سالگرہ کا عظیم الشان انعقاد

انقلاب اسلامی ایران کی 34ویں سالگرہ کا عظیم الشان انعقاد
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں ایک پرشکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں مختلف سیاسی، مذہبی اور سفارتی شخصیات شامل تھیں۔ جن میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، مشیر وزیراعظم برائے انسانی حقوق مصطفٰی نواز کھوکھر اور وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور دونوں برادر ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ایران ہمارے آڑے وقت کا ساتھی ہے۔ ہم آیت اللہ سید علی خامنہ کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے امت مسلمہ کو آپس میں جوڑنے کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ، ایرانی صدر اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 238277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش