0
Sunday 10 Feb 2013 16:54

بندوق کو ملکی سیاست سے خارج کرنا ہو گا، علامہ زبیر احمد ظہیر

بندوق کو ملکی سیاست سے خارج کرنا ہو گا، علامہ زبیر احمد ظہیر
اسلام ٹائمز. مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند اسلام پسند بھی بنیں حکومت اپنے اقتدار کے آخری مہینے کو شرعی نظام کے نفاذ کے لیے وقف کرے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کر کے نظامِ مصطفی نافذ کیا جا ئے، ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے آئندہ الیکشن بہت اہم ہیں، جب قرآن اور سیرتِ رسول ہماری زندگیوں کا نصاب بنے گی تو خود بخود انقلاب آ جائے گا۔

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے رب اور اپنے آقا(ص) سے قلبی تعلق کامیابی کی راہیں ہموار کرتا ہے، مسلمان احسان، درگزر، نیک نیتی، صلہ رحمی اور خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے اس لیے کراچی میں امن ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ محب وطن طبقات کراچی میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ نظریات کا مقابلہ طاقت کی بجائے نظریات سے کرنے کی روش اپنانا ہو گی اور بندوق کو ملکی سیاست سے خارج کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی شق 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والے امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام ایسے رہنماؤں کو ووٹ دیں جو محب وطن ہوں اور اتحاد امت کے لئے بہتر انداز میں کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تمام مسائل کا حل نظام مصطفی(ص) کے نفاذ میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 238602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش