0
Monday 11 Feb 2013 23:56

فاٹا سے گورنر خیبر پختونخوا کی تقرری، پی پی نے شہید ڈاکٹر ریاض کے خاندان کو نظر انداز کردیا

فاٹا سے گورنر خیبر پختونخوا کی تقرری، پی پی نے شہید ڈاکٹر ریاض کے خاندان کو نظر انداز کردیا
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار کے عوامی و سماجی حلقوں نے گورنر خیبر پختونخوا کی تقرری میں شہید ڈاکٹر ریاض حسین شاہ سابق صدر پی پی پی فاٹا کرم ایجنسی کے بھائیوں ریٹائرڈ ائیر مارشل سید قیصر حسین اور ریٹائرڈ ڈی ایم جی سید ارشاد حسین کی تقرری نہ کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔ یاد رہے کہ شہید ڈاکٹر ریاض حسین سمیت پارا چنار کے عوام کی پی پی کے لئے قربانیاں اور خون کے نذرانے کسی سے کم نہیں، لیکن ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے بعد صدر آصف ذرداری نے پارا چنار کو مکمل نظر انداز کردیا ہے۔ شہید ڈاکٹر ریاض حسین نے فروری 2008ء میں اس وقت الیکشن سے پہلے فاٹا میں جیوے بھٹو کا نعرہ لگایا جس کے نتیجے میں الیکشن سے دو دن قبل ان پر ہونے والے خودکش حملے میں درجنوں افراد قتل اور سینکڑوں زخمی ہوئے اور آخر کار ان پر حال ہی میں پشاور میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں وہ شہید ہوگئے۔

پارا چنار کے عوامی و سماجی حلقوں کے نمائندوں نے واضح کیا ہے کہ ایک طرف ذرداری حکومت گزشتہ پانچ سالوں میں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی طرف سے پارا چنار میں شروع کردہ منصوبے پی آئی اے پلائٹس و فاٹا میڈیکل کالج بحال نہ کرسکی اور اب ظلم پر ظلم یہ کہ پارا چنار پر ایک اور شب خون مار کر فاٹا سے گورنر کی تقرری میں سابق صدر پی پی پی فاٹا کرم ایجنسی کے بھائیوں ریٹائرڈ ائیر مارشل سید قیصر حسین اور ریٹائرڈ ڈی ایم جی سید ارشاد حسین کو مکمل نظر انداز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 238745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش