0
Monday 11 Feb 2013 14:54

اگر علماء کے قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو ہائی ویز پر دھرنے دیئے جائیں گے، جمعیت علمائے اسلام

اگر علماء کے قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو ہائی ویز پر دھرنے دیئے جائیں گے، جمعیت علمائے اسلام
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو اور جمعیت علماء اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ کامیاب اور پرامن ہڑتال کے باوجود حکومت، مفتی عبدالمجید دین پوری اور ان کے رفقاء اور دیگر علماء طلباء کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیں، ہڑتال ہمارے احتجاج کی انتہاء نہیں بلکہ ابتداء ہے، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تاحال حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ اگر قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو ہائی ویز پر دھرنے دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن میں جامعہ کے رئیس مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا امداد اللہ، قاری محمد اقبال، مفتی رفیق احمد بالاکوٹی، محمد اسلم غوری اور دیگر علماء سے مشاورت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کی کامیاب اور پرامن ہڑتال پر حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں اور اگر اب بھی حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال ہمارے احتجاج کی ابتدا تھی لیکن اس کے باوجود حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ مفتی عبدالمجید دین پوری ،مفتی صالح محمد، مولانا حسان علی شاہ اور دیگرعلماء طلباء کے قاتلوں کو گرفتار کرے بصورت دیگر سپرہائی وے، انڈس ہائی وے، نیشنل ہائی وے پر قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنے دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 238826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش