0
Thursday 14 Feb 2013 19:52

دہشتگردی کو سیاسی قائدین کی اجتماعی دانش سے ختم کرنا چاہتے ہیں، اسفند یار ولی

دہشتگردی کو سیاسی قائدین کی اجتماعی دانش سے ختم کرنا چاہتے ہیں، اسفند یار ولی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ انھوں نے کھلے دل کے ساتھ اس کانفرنس کا انعقاد کیا، دہشت گردی سے پورا ملک متاثر ہوا ہے، ہمیں اس مسئلے سے نظریں چرانے کے بجائے اس کا حل تلاش کرنا ہوگا، صرف انتخابات اس مسئلہ کا حل نہیں ہے، اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت مشترکہ حکمت عملی سے دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں کانفرنس میں مسلم لیگ ن، جمعیت علما اسلام، جمعیت علماء پاکستان، فاٹا پارلیمنٹرین گروپ، نیشنل پارٹی، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی، بی این پی مینگل، سنی تحریک، مسلم لیگ فنکشنل، وکلا تنظیموں، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، اسلامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر جماعتوں کے وفود شریک ہیں۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ الیکشن کا انعقاد قریب ہے، لیکن دہشت گردی کا مسئلہ انتخابات کے ساتھ ختم ہونے والا نہیں۔ انھوں نے کہا حکومتیں آئیں گی، جائیں گی، عوام کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ آج کی آل پارٹیز کانفرنس میں کوئی ایجنڈا نہیں دیا، سب کی تجاویز کی روشنی میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 239623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش