0
Sunday 20 Jan 2013 00:10

اے این پی کی قومی کانفرنس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، فاروق ستار

اے این پی کی قومی کانفرنس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ملک میں ایم این اے اور ایم پی اے محفوظ نہیں تو عام شہری کیسے محفوظ رہ سکتا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر نیشنل کاوٴنٹر ٹیرر ازم پالیسی انتہائی ضروری ہے۔ ایم کیو ایم کے مقتول رہنما و رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے سوئم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اشتراک سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، ملک میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل کاوٴنٹر ٹیرر ازم پالیسی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور انتخابات کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منظر امام سمیت ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منظر امام ایم کیو ایم کے سینئر کارکن تھے۔ منظر امام کی فاتحہ خوانی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما حلیم عادل شیخ سمیت ایم اکیو ایم رابطہ کمیٹی، قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے ارکان اسمبلی محفوظ نہیں تو عام آدمی کو تحفظ کیسے ملے گا۔ ملک کو بچانے کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتیں جلد از جلد دہشت گردی کے خلاف قانون سازی کریں۔ اے این پی کی قومی کانفرنس کا متحدہ دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔ بھرپور شرکت کریں گے۔ متحدہ کے مقتول رکن سندھ اسمبلی اور انکے محافظوں کے رسم قل اور درجات کی بلندی کے لیے نائن زیرو پر قرآن و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے حلیم عادل شیخ بھی نائن زیرو پہنچے اور اراکین رابطہ کمیٹی اور اہلخانہ سے چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے منظر امام کے قتل پر اظہار افسوس کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اے این پی کی قومی کانفرنس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔ متحدہ منظر امام کی ہلاکت پر تین روز تک یوم سوگ منا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 232765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش