0
Tuesday 19 Feb 2013 22:13

آج شیعہ قوم نے خود کو زندہ قوم ثابت کیا ہے، علامہ حسنین گردیزی

آج شیعہ قوم نے خود کو زندہ قوم ثابت کیا ہے، علامہ حسنین گردیزی
اسلام ٹائمز۔ سلام پیش کرتے ہیں ان ورثاء کو جو اپنے عزیزوں کے لاشوں کو اس لئے لیکر بیٹھے ہیں کہ ہدف و مقصد شہداء ضائع نہ ہو جائے۔ زندگی کی علامت ہے کہ جب بدن کے کسی حصے پر چوٹ لگے تو پورا جسم حرکت میں آتا ہے۔ مردہ ہوتا ہے وہ بدن جو چوٹ لگنے پر حرکت میں نہ آئے۔ آج شیعہ قوم نے خود کو زندہ قوم ثابت کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ حسنین گردیزی نے فیض آباد پل اسلام آباد پر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  آج کوئٹہ کے اندر دشمن نے ہمارے جس پر زخم لگایا ہے تو پورا پاکستان حرکت میں آگیا ہے۔ زندہ انسان اپنا دفاع کرتا ہے اور دشمن پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔ زندہ انسان کو آسانی سے نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ ہمارے مشترکہ دشمن کی پہچان امام خمینی (رہ) نے کروائی تھی اور وہ دشمن امریکہ ہے جو سفاکیت، بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں امریکی ایجنٹ شیعہ قوم کا خون بہا رہے ہیں اور ہمارے ملک میں امریکہ نفوذ کرچکا ہے۔ تیس سال قبل ہماری قوم نے بصیرت کے ساتھ امریکی سازشوں کو ناکام کیا اور امریکہ کو بے نقاب کیا۔ اس وقت امریکہ مردہ باد کہنے والی قوم صرف شیعہ تھی۔ آج پاکستان کے تمام محب وطن انسان امریکہ مردہ باد کہہ رہے ہیں۔ ہم باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ اگر کوئی امریکہ کو اس ملک سے نکال سکتا ہے تو وہ صرف شیعیان حیدر کرار (ع) ہیں۔ تمام مسلم ریاستوں میں امریکہ نفوذ کرچکا ہے۔ اگر امریکہ کو کسی نے اپنے وطن سے نکالا ہے تو وہ صرف اور صرف شیعہ قوم ہے۔ اسرائیل کو شکست فاش سے دوچار کرنے والے بھی شیعہ مکتب کے پیروکار ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار علامہ حسنین گردیزی نے اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 241034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش