0
Wednesday 20 Feb 2013 11:02

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے ڈاکٹر علی حیدر اور ان کے بیٹے کی شہادت پر اظہار افسوس

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے ڈاکٹر علی حیدر اور ان کے بیٹے کی شہادت پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے لاہور میں ممتاز آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر علی حیدر اور ان کے گیارہ سالہ بیٹے کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران وفاقی ہوں یا صوبائی، امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ملک کو عملاً دہشتگردوں اور قانون شکنوں کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک بھر میں وکیل، جج، ڈاکٹرز، پروفیسرز اور سرکاری آفیسرز کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ قانون کی حکمرانی یا حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور جاری قتل عام سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پاکستان پر عملاً دہشتگردی کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہا مرتبہ صدر، وزیراعظم سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے اہلکار تک اپنی حجت تمام کرچکے اور قاتلوں کی نشاندہی بھی کی، مگر اس کے باوجود حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے انہیں تحفظ دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 241152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش