0
Wednesday 20 Feb 2013 21:52

ملتان، ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کی جانب سے دیا گیا دھرنا پُرامن طور پر ختم

ملتان، ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کی جانب سے دیا گیا دھرنا پُرامن طور پر ختم
اسلام ٹائمز۔ سانحہ کیرانی روڈ کے خلاف ملک بھر میں جاری دھرنے علمائے کرام اور دیگر زعمائے ملت کے مشترکہ اعلان کے بعد پُرامن طور پر ختم کردیے گئے ہیں۔ رات گئے ہونے والی پریس کانفرنس کے بعد ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام دیا گیا دھرنا ختم ہوگیا۔ دھرنے کے اختتام پر لبیک یاحسین(ع)کے نعروں نے فضا کو خوشگوار بنادیا۔ ملتان میں جاری دھرنے کے تیسرے روز سارادن بارش برستی رہی لیکن مومنین کے جذبات میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی۔ دھرنے کے تیسرے روز جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی الطاف بلوچ، شاعر اہلبیت(ع)شوکت رضا شوکت، معروف خطیب علامہ گلفام ہاشمی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ مظہر صادقی، علامہ سید سلطان احمد نقوی نے خطاب کیا اور شہر بھر کی مشہور ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی کی۔ 

دھرنے سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ پورے پاکستان کے مومنین نے متحد ہوکر جس طرح دھرنے دیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ملت کی یہ حالت قابل دید ہے ان دھرنوں میں ملت جعفریہ کے ہر طبقے نے بھرپور شرکت کی۔ علامہ اقتدار نقوی نے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کوئٹہ نے پوری قوم میں جان دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ : 241315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش