0
Tuesday 26 Feb 2013 09:43

کارکنوں کی عزت نفس کا خون ہوتے نہیں دیکھ سکتا، بیرسٹر سلطان

کارکنوں کی عزت نفس کا خون ہوتے نہیں دیکھ سکتا، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پپپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر پاکستان آصف علی زرداری بہترین حکمت عملی اور سیاسی تدبر سے پیپلز پارٹی کو پاکستان کے اندر ناقابل شکست بنا دیا ہے۔ پاکستان میں الیکشن کو سورج طلوع ہوا چاہتا ہے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے کامیاب ہو کر حکومت قائم کرے گی۔ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ صدر پاکستان نے ان نازک ترین حالات میں دو ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں جن پر ان کو بلاشبہ خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے۔ ایک طرف چین کے ساتھ گواردر پورٹ کا معاہدہ کیا تو دوسری طرف ایران کے ساتح گیس پائپ لائن کا معاہدہ کیا۔ ان دو معاہدوں سے پاکستان کے اندر تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا ہو گا۔ کمزور معیشت مضبوط ہوگی۔ جب پاکستان کے اندر خوشحالی آئے گی تو یقینی طور پر اس کے ثمرات آزاد کشمیر کے اندر بھی محسوس کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

بیرسٹر سلطان نے کہا کہ چوہدری مجید مختلف تقاریب میں میرے بارے میں ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔ مجھے وزیراعظم سے ذاتی کوئی مسئلہ نہیں۔چوہدری مجید کو اگر مجھ سے کوئی مسئلہ ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔ ہم شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہیں۔ انھوں نے کہا کہا کہ پپپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اس کے اندر نظریاتی اور فکری اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔ عوامی سیاست کرتا ہوں شہید بھٹو کے کارکنوں کی عزت نفس کو لہولہو ہوتے دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں بن سکتا۔ ذاتی مفادات کی سیاست کرتا ہوتا تو آج ریاست بھر کے لوگوں کے دلوں پر حکومت نہ کرتا ہوتا۔ 

انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر بیروزگاری اہم مسئلہ ہے جس کے خاتمے کے لیے جامع اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ گوادر پورٹ اور ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدوں سے جہاں خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا وہیں بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار بھی میسر آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 242549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش