0
Wednesday 27 Feb 2013 19:27

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد قتل، نیوی کے لیفٹیننٹ کمانڈر زخمی

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد قتل، نیوی کے لیفٹیننٹ کمانڈر زخمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں فائرنگ کے واقعات کا تسلسل نہ رک سکا،مخلتف واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک نیوی آفیسر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔ دوسری جانب لیفٹیننٹ کمانڈر عظیم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے۔ کراچی میں صبح سویرے ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بلدیہ حب ریور روڈ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ گیٹ پندرہ کے قریب مسلح افراد نے پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر عظیم کی کار پر فائرنگ کر دی، انہیں چار گولیاں لگیں، جس کے نتیجہ میں لیفٹیننٹ کمانڈر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے الشفاء اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سرجانی ٹاون سیکٹر ایل ون میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اڑتیس سالہ محمد آصف نامی شخص کو قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کالعدم تنظیم جیش محمد کا کارکن تھا۔ نارتھ کراچی میں واجد علی شیخ کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لئے جارہا تھا، فائرنگ سے ساٹھ سالہ واجد علی اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ سہراب گوٹھ اور ڈاکس کے علاقے محمدی کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدی کالونی میں زخمی ہونے والے شخص پر بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔
خبر کا کوڈ : 242961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش