0
Tuesday 5 Mar 2013 09:57

سنی تحریک پنجاب میں 150 صوبائی اور 26 قومی اسمبلی کے امیدوار کھڑے کرے گی، شاہد غوری

سنی تحریک پنجاب میں 150 صوبائی اور 26 قومی اسمبلی کے امیدوار کھڑے کرے گی، شاہد غوری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے رہنما محمد شاہد غوری نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں سے سیٹ ایڈجنسٹمنٹ کے لئے روابط ہیں، اتحاد کسی سے نہیں کریں گے۔ لاہور میں اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شاہد غوری نے کہا کہ دونوں جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اس بنیاد پر ہوگی کہ کون وعدے پورا کرتا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ مخصوص مکتبہ فکر کی تنظیموں کی طرف سے افغان جہاد کے نام پر پاکستان میں فساد پھیلانے کے بعد فوج چاہتی ہے کہ بریلوی مکتبہ فکر کی تنظیموں کو بھی توازن کے لئے سیاست میں متحرک کیا جائے انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کے فوج سے کوئی روابط نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بروقت اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے۔ محمد شاہد غوری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں خوف سے طالبان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہیں۔ بغیر احتساب کے مذاکرات کا مطلب دہشت گردوں کے حوصلے بڑھانا ہوگا۔ سنی تحریک کے رہنما نے کہا کہ سنی تحریک پنجاب میں 150 صوبائی اسمبلی اور 26 قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 243914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش