0
Saturday 2 Mar 2013 23:12

دہشتگرد مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں، سنی تحریک فیصل آباد

دہشتگرد مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں، سنی تحریک فیصل آباد
اسلام ٹائمز۔ آقائے دو عالم (ص) کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر مسلمان سرخرو ہو سکتے ہیں۔ عالمی طاقتوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کے تدارک کے لئے ہمیں اتفاق، اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک فیصل آباد کے رہنماء محمد ناصر نقشبندی نے جمیل پارک فیصل آباد میں رمضان سلطانی کی جانب سے منعقدہ عظیم البرکت محفل سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر عقیل احمد رضا ممبر رابطہ کمیٹی عصمت رضا، حافظ احسان، محمد عمران اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ تلاوت اور نعت خوانی کے بعد محمد ناصر انقلابی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں قربانیوں سے معرض وجود میں آنے والا ملک دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے۔ دہشت گرد اسلام اور ملک کے دشمن ہی نہیں بلکہ مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں۔ مساجد، امام بارگاہوں اور مزارات پر ہونے والے حملوں میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کے لئے موثر اقدامات ضروری ہیں۔ حکومت اس بات کا پتہ چلائے کہ دہشت گردوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ جو ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے اپنی مکروہ اور مذموم سازشوں میں ملوث ہیں۔ سنی تحریک دہشت گردی کے واقعات کی سخت سے مذمت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 243730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش