0
Monday 4 Mar 2013 10:57

اگر خلیج فارس میں ایک گولی بھی چلائی گئی تو امریکہ کی ٹوٹ پھوٹ اور تباہی یقینی ہوجائیگی، علی فدوی

اگر خلیج فارس میں ایک گولی بھی چلائی گئی تو امریکہ کی ٹوٹ پھوٹ اور تباہی یقینی ہوجائیگی، علی فدوی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے کہا ہے کہ اگر خلیج فارس میں ایک گولی بھی فائر کی گئی تو امریکہ کی ٹوٹ پھوٹ اور تباہی یقینی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمرل علی فدوی نے تہران میں کاروان راہیان نور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل علی فدوی نے تاکید کی کہ امریکہ کو درپیش مسائل کے پیش نظر اسکی پوری کوشش یہ ہے کہ خلیج فارس میں ایک گولی بھی نہ چلائی جائے۔ انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اسلامی جمہوری ایران کی اہم پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے دشمن، سیاسی، اجتماعی اور اقتصادی لحاظ سے آج کل بدترین حالات سے دوچار ہیں اور ایران کے خلاف انکی معاندانہ کوششیں صرف نفسیاتی جنگ، اقتصادی پابندیوں اور تشہیراتی مہم تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔ ایڈمرل فدوی نے مزید کہا کہ امریکی حکام کو یقین ہے کہ یورپ اور امریکہ کی اقتصادی صورتحال نیز خطے میں اسلامی بیداری کے پیش نظر اگر خلیج فارس میں ایک گولی بھی چلائی گئی تو امریکہ کی ٹوٹ پھوٹ اور تباہی یقینی ہوجائے گی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ایران اور امریکہ کا مقابلہ سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی کے مسائل تک محدود نہیں ہے بلکہ اصل معاملہ نظریاتی اور حق و باطل کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطمینان رکھیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات انجام نہیں پائیں گے۔ ایڈمرل علی فدوی نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات صرف اسی صورت ممکن ہیں کہ یا تو ہم امریکہ کی طرح ہو جائیں، یا امریکہ ہماری طرح سوچنا شروع کر دے یا پھر دونوں ممالک ایک دوسرے کی موجودہ حیثیت کو تسلیم کرلیں۔
خبر کا کوڈ : 244044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش