0
Saturday 9 Mar 2013 17:34

پاک ایران گیس منصوبے پر امریکی دباؤ پاکستانی قوم کیساتھ دشمنی ہے، رحمت وردگ

پاک ایران گیس منصوبے پر امریکی دباؤ پاکستانی قوم کیساتھ دشمنی ہے، رحمت وردگ
اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے امریکہ کی جانب سے ایران گیس پائپ لائن معاہدے کی شدید مخالفت، دھمکیوں اور اقوام متحدہ کے ذریعے دباؤ ڈالنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کیوں پاکستانی قوم کے ساتھ دشمنی کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ صرف کہنے کی حد تک پاکستان دوستی کا دعویٰ کیا ہے مگر عملی طور پر پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ امریکہ ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر واقعی پاکستان کا دوست ہے تو ایران گیس پائپ لائن کے لئے پاکستان کی مالی مدد کرے اور پاکستان سے دہشت گردی کے فوری خاتمے کے لئے خطے سے فوری طور پر مکمل واپسی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو 5 بڑے آبی ذخائر بنانے کے لئے مالی تعاون دے۔ یہ بات انہوں نے جنرل سیکرٹری سندھ ظفر اقبال ایڈووکیٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ کے ذریعے دباؤ ڈال کر پاکستان کے بہترین مفاد کے ایران گیس پائپ لائن معاہدے کو رکوانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان سمیت تمام اسلامی دنیا کو سیاسی، معاشی اور ہر طرح کا نقصان پہنچانے کے درپے رہتا ہے اور ہمیشہ اسکی کوشش ہوتی ہے کہ مفادات کے حصول کے لئے کہیں انسانی حقوق، کہیں جمہوریت اور کہیں دہشت گردی کے نام پر اپنے منصوبوں کو عملی جامع پہنائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے اب تمام اسلامی دنیا واقف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی 5 سالہ کارکردگی بے شک ناقص رہی ہے مگر ایران گیس پائپ لائن معاہدہ اور چین کو گوادر پورٹ دینے کا معاہدہ صدر آصف زرداری کے عظیم کارنامے ہیں اور اس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 245539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش