0
Sunday 10 Mar 2013 02:47

سانحہ بادامی باغ لاہورکے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

سانحہ بادامی باغ لاہورکے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز: لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مسیحی خاندان کے ساتھ ہونے والے سانحے کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ملتان میں مسلم لیگ نواز اقلیتی ونگ کی جانب سے بادامی باغ واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نواں شہر چوک پر بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن کی قیادت مقامی رہنما مسلم لیگ نواز حمزہ لودھی نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاہور میں اقلیتوں پر ہونے والے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہونے چاہئیں۔ اس موقع پر رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ بادامی باغ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزادی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ سانحہ بادامی باغ کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 245609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش