0
Tuesday 19 Mar 2013 23:29

سندھ میں نگران وزیراعلٰی کیلئے حکومت اور ایم کیو ایم میں جسٹس (ر) قربان علوی کے نام پر اتفاق

سندھ میں نگران وزیراعلٰی کیلئے حکومت اور ایم کیو ایم میں جسٹس (ر) قربان علوی کے نام پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں نگراں وزیراعلٰی کے لئے حکومت اور ایم کیو ایم میں اتفاق رائے ہو گیا اور جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی وزیر اعلٰی سندھ ہونگے۔ وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے درمیان ہونے والی ملاقوں کے بعد پی پی پی اور ایم کیو ایم میں سندھ کے نگراں وزیراعلٰی کے لئے نام پر اتفاق ہو گیا، سندھ زکوۃ کونسل کے چئیرمین جسٹس (ر) زاہد قربانی علوی وزیراعلٰی ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے نام کا اعلان سندھ اسمبلی کی تحلیل کے بعد باقاعدہ ایک پریس کانفرنس میں کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلٰی سندھ کے اعلان کے بعد کابینہ کے ناموں کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق سندھ میں نگراں حکومت کے قیام پر پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔ جسٹس ر قربان علوی نگراں وزیراعلٰی کی دوڑ میں سرفہرست ہیں۔ سندھ میں نگراں حکومت کے قیام پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مشاورت مکمل کرلی، جس کے بعد دونوں جماعتوں نے پارٹی سطح پر مشاورت شروع کر دی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ قربان علوی سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کی فہرست میں سب سے آگے ہیں جس پر دونوں فریقین کے درمیان اتفاق پایا جاتا ہے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ فہرست میں دوسری پوزیشن پر ہیں۔ حتمی فیصلے کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ سندھ پیپلزپارٹی سندھ کور کمیٹی کے ساتھ اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد بدھ کے روز اہم فیصلے متوقع ہیں۔ متحدہ قومی مومنٹ بھی نگراں حکومت کے معاملے پر اپنی پارٹی قیادت سے مشاورت کر رہی ہے۔

گورنر ہاؤس میں دونوں جماعتوں کے درمیان نگراں حکومت کے معاملے پر طویل مشاورت ہوئی جس میں نگراں کابینہ پر بھی مشاورت کی گئی۔ ابتدائی طور پر کابینہ تیرہ ارکان پر مشتمل ہو گی جس کیلئے پیپلزپارٹی سے سات نام اور ایم کیو ایم کے پانچ نام ہونگے جبکہ ایک نام عوامی نیشنل پارٹی دے گی۔ گورنر ہاؤس میں دونوں جماعتوں کے درمیان نگراں حکومت کے معاملے پر طویل مشاورت ہوئی جس میں نگراں کابینہ پر بھی مشاورت کی گئی۔ ابتدائی طور پر کابینہ تیرہ ارکان پر مشتمل ہو گی جس کیلئے پیپلزپارٹی سے سات نام اور ایم کیو ایم کے پانچ نام ہونگے جبکہ ایک نام عوامی نیشنل پارٹی دے گی۔
خبر کا کوڈ : 247855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش