0
Friday 22 Mar 2013 21:52

پیپلز پارٹی اور لسانی جماعت انتخابی دھاندلی کو آخری شکل دے چکے ہیں، طارق نظامی

پیپلز پارٹی اور لسانی جماعت انتخابی دھاندلی کو آخری شکل دے چکے ہیں، طارق نظامی
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما طارق نظامی نے کہا کہ پانچ سال حکومت سے چمٹے رہنے والے کراچی کو بدستور یر غمال رکھنے کیلئے سرگرم ہیں۔ پیپلز پارٹی اور دہشت گرد لسانی جماعت ملی بھگت سے نگراں وزیراعلیٰ کو نامزد کرکے انتخابی دھاندلی کو آخری شکل دے چکے ہیں۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر احسن آباد سے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوگو ایریاز اور آہنی رکاوٹوں کی موجودگی میں پہلے ہی منصفانہ و آزادانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نظر نہیں آ رہا تھا اور جو تھوڑی بہت کسر باقی تھی وہ نگراں حکومت کی سربراہی کیلئے کمزور قوت فیصلہ رکھنے والی شخصیت کو نامزد کرکے پوری کردی گئی جبکہ نگراں حکومت میں عہدوں کی بندر بانٹ کے لئے فارمولے وضع کئے جا رہے ہیں جو سراسر غیر آئینی ہے۔

طارق نظامی نے کہا کہ کراچی مہاجروں کا شہر ہے اور مہاجر قوم کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے قوم کو دہشت گردوں سے بچانے کیلئے بیس برسوں سے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ چناچہ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پرعزم اور کامیابی کیلئے پرامید ہیں تاکہ قوم کو استحصالی عناصر اور دہشت گردوں سے بچا کر بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر قوم دوراہے پر کھڑی ہے اسے اپنی سماجی و معاشرتی اقدار کی حفاظت اور معاشی تباہی سے محفوظ رہنے کیلئے کٹھن فیصلے اور دہشت گرد عناصر سے مستقل نجات کیلئے اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مہاجر نام مٹانے اور نئے سندھی کی اصطلاح دینے والے کبھی مہاجر قوم کے خیر خواہ نہیں رہے۔
خبر کا کوڈ : 248389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش