0
Monday 1 Apr 2013 16:12

کارکنان انتخابی مہم چلاتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لیں، شاہی سید

کارکنان انتخابی مہم چلاتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لیں، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کارکنان جوش کے بجائے ہوش سے کام لیں اور امیدواروں کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں، بڑے بڑے عوامی اجتماعات کے بجائے چھوٹی چھوٹی کارنر میٹنگ اور گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلائیں، دہشت گرد ہمارے خون سے ہاتھ رنگنے کا کوئی موقع ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہتے، عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، مرکزی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں کارکنان انتخابی مہم کے دوران احتیاتی تدابیر پر بھرپور توجہ دیں، دہشت گرد اپنے حامیوں کو اسمبلیوں میں بھیجنا چاہتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی نے قوم کی آگہی، ترقی جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عدم تشدد کی راہ اپنانے کی سیاست کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہاؤس میں پارٹی امیدواروں کے ہمراہ آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

شاہی سید نے مزید کہا کہ ہم نے روز اول سے ان قوتوں کا مقابلہ کیا ہے جو قوم کو جہالت کی تاریکیوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، عام انتخابات میں کراچی کی تمام مظلوم قومیتوں خاص طور پر پختونوں کو ووٹ کی مقدس امانت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے جاری استحصال کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ رشید خان کی شہادت پارٹی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی، رشید خان نہ صرف ایک سرگرم سیاسی ورکر بلکہ ایک مخلص سماجی کارکن بھی تھے، آج اگر ہمارے درمیان موجود نہیں مگر وہ اپنی وہ اپنی بہادری، قربانی کے ذریعے ہم سب کو حق و سچ کی راہ دکھا گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 250608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش