0
Tuesday 4 May 2010 12:28

ٹائمز اسکوائر بم دھماکہ،پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار

ٹائمز اسکوائر بم دھماکہ،پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار
نیویارک:نیویارک ٹائمز اسکوائر میں ناکام بم دھماکے کی کوشش کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کا کہنا ہے کہ امریکا کے خلاف دہشتگرد کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کہا کہ ٹائمز اسکوائر کار بم دھماکے کی ناکام کوشش میں ملوث فیصل شہزاد پاکستانی نژاد امریکی شہری ہے۔گرفتاری سے امریکی سیکورٹی فورس نے ثابت کر دیا کہ ملک کے خلاف سازش کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے تک پہنچایا جائے گا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق فیصل شہزاد کو نیویارک کے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ پاکستان فرار ہو رہا تھا۔شہزاد فیصل پر الزام ہے کہ اس نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کو بم دھماکے کے ذریعے اڑانے کی ناکام کوشش کی۔امریکی سیکورٹی زرائع نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیصل شہزاد کا تعلق ریاست کنیکٹی کٹ سے ہے۔رپورٹ کے مطابق ناکام دھماکے کے بعد امریکی سیکورٹی فورس نے ویڈیو فوٹیج میں نظر آنے والی سرخ شرٹ پہنے شخص کی تلاش شروع کر دی تھی۔
 جنگ نیوز کے مطابق نیویارک ٹائمز اسکوائر پر حملے کی کوشش کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جیو ٹی وی کے نمائندے سمیع ابراہیم کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی کی گرفتاری نیو یارک پولیس اور ایف بی آئی کی مشترکہ کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔ گرفتار شخص کا تعلق امریکی ریاست کنیکٹی کٹ سے ہے جبکہ اس نام شہزاد فیصل بتایا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد نیویارک ٹائمز اسکوائر پر حملے کی کوشش کی پاکستانی طالبان کی جانب سے ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔تاہم اس وقت امریکی حکام نے اس دعوے کو غلط قرار دیا تھا۔تاہم امریکی حکام پاکستانی طالبان کے دعوے پر از سر نو جائزہ لے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق گاڑی خریدنے کیلئے ہائی ٹیکنک استعمال کی گئی ہے اور صرف کیش ادائیگی کی گئی باقی کوئی کاغذی کارروائی نہیں کی گئی۔ 
 
خبر کا کوڈ : 25122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش